اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں شدید زلزلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کی لرزش محسوس کی گئی۔ مظفرآباد، اسکردو، دیامر، راولپنڈی، مری، ٹیکسلا اور حسن ابدال سمیت متعدد شہروں میں زمین ہلتی رہی۔

اسی طرح لوئر دیر، کوہاٹ، سوات، صوابی، شبقدر اور پاڑاچنار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی اور مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔

زلزلے کے دوران شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *