ممبئی (آئی این پی) ممبئی میں ایران کے قونصلیٹ جنرل نے کہا ہے کہ عام خیال کے برعکس ایران نے تمام چینی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دے رکھی۔
ایکس پر اپنی پوسٹ میں قونصلیٹ جنرل نے لکھا کہ ایران نے چینی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی۔ پوسٹ کے مطابق سن پروفٹ جہاز جس کی ملکیت اور عملہ چینی شہریوں پر مشتمل ہے، اچانک راستہ بدلنے اور واپس جانے پر مجبور ہوا۔
بی بی سی کے مطابق جہازوں کی نقل و حمل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ میرین ٹریفک کے مطابق آبنائے ہرمز سے فی الحال کوئی جہاز نہیں گزر رہے، حالانکہ ایسا لگتا ہے کہ بہت سے جہاز خلیج کے اردگرد لنگر انداز ہیں۔
یاد رہے کہ ہفتہ کے روز آبنائے ہرمز میں چند جہازوں کو نشانہ بنانے اور ایک ٹینک پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے تھے۔
