نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے شیر دل جوان میجر محمد اکرم شہید کا88واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

گجرات (آ ئی این پی)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے شیر دل جوان میجر محمد اکرم شہید کا88واں یوم پیدائش(کل) 4اپریل کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں میجر اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر محمد اکرم شہید 4اپریل 1938 کو ضلع گجرات کے علاقہ ڈنگہ میں پیدا ہوئیوہ13اکتوبر1963 کو پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کرکے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں شامل ہوئے۔1971 کی پاک بھارت جنگ میں انہیں مشرقی پاکستان میںہلی کے محاذ پر تعینات کیا گیا تھا۔میجر اکرم شہید نے اس یادگار معرکے میں نہایت جرات اور استقامت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور 5دسمبر1971 کو جام شہادت نوش کیاان کی شاندار خدمات اور بہادری کے ا عتراف میں انہیں پاک فوج کا اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *