پاکستان کا بحیرۂ عرب میں میزائل تجربہ کرنے کا اعلان، نوٹم جاری

اسلام آباد: پاکستان کی افواج کی جانب سے بحیرۂ عرب میں جلد میزائل تجربے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کے حوالے سے نوٹم (نوٹس ٹو ائیرمین) جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ میزائل تجربہ آپریشنل تیاری اور دفاعی صلاحیتوں کے مظاہرے کے طور پر کیا جائے گا۔ اس دوران متعلقہ فضائی اور سمندری حدود کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر محدود کیے جانے کا امکان ہے۔

حکام کی جانب سے اس اقدام کو معمول کی عسکری مشقوں اور دفاعی صلاحیتوں کو مؤثر بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس کے ذریعے عملی تیاری اور تکنیکی صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

نوٹم جاری ہونے کے بعد فضائی آپریشنز اور روٹس پر ممکنہ اثرات سے متعلق متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *