امریکی جنگی طیاروں کی مشرق وسطیٰ میں بڑی نقل و حرکت، بن گوریون ایئرپورٹ پر لینڈنگ

اسلام آباد/واشنگٹن/تل ابیب: امریکی نائب صدر کی پاکستان سے واپسی کے ساتھ ہی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ امریکا کے بڑے جنگی طیاروں کے دستے تیزی سے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق یہ پیشرفت خطے میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا حصہ ہو سکتی ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق درجنوں امریکی جنگی طیارے اسرائیل کے اہم فوجی اور شہری ہوائی اڈے بن گوریون ایئرپورٹ پر اترے ہیں۔ طیاروں کی اس بڑی اور غیر معمولی تعداد میں آمد نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارے اچانک اور بڑے پیمانے پر پہنچے ہیں، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس پیش رفت کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ فوجی سرگرمیوں کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، تاہم سرکاری سطح پر اب تک اس حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *