آئندہ تین روز کراچی کا موسم گرم رہیگا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی(آئی این پی ) آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا مطلع نسبتا گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بدھ کو ) شہر میں تیز دھوپ نکلنے اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے جس کے باعث دن کے اوقات میں گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔

دوسری جانب صوبے کے دیگر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم جامشورو میں گرد آلود ہواں کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *