اسلام آباد: سوشل میڈیا پر ان دنوں یہ دعویٰ تیزی سے گردش کر رہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مقبولیت عمران خان سے بڑھ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس اور رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ حالیہ عوامی سرویز اور جائزوں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو زیادہ مقبول شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش پوسٹس کے کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے جا رہے ہیں جن میں فیلڈ مارشل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

