میرے نمائندے اسلام آباد جارہے، وہ سوموار شام کو مذاکرات کیلئے موجود ہوں گے، ٹرمپ

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے نمائندے اسلام آباد جارہے ہیں، وہ سواموارشام کو مذاکرات کیلئے موجود ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے گذشتہ روز آبنائے ہرمز میں گولیاں چلانے کا فیصلہ کیا جو سیزفائر کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا جو عجیب بات ہے، ہماری ناکہ بندی کی وجہ سے ہرمز پہلے ہی بند ہے، ایران ہماری مدد کر رہا ہے لیکن جانتا نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بند بندرگاہ کی وجہ سے ایران کا روزانہ 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، امریکا کا کوئی نقصان نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ میرے نمائندے اسلام آباد جارہے ہیں، وہ آج (پیر) شام کو پاکستان کے دارالحکومت میں موجود ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *