پاکستان میں کرپشن پر تشویش، آئی ایم ایف نے سیاستدانوں اور اعلیٰ حکام کی مالی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گورننس کی بہتری اور بدعنوانی کا خاتمہ حکومت پاکستان کی اپنی ترجیح ہے، یہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا ایجنڈا نہیں بلکہ قومی مشن ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے گورننس نظام اور کرپشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیاستدانوں اور اعلیٰ سرکاری حکام کی مالی تفصیلات طلب کی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ بدعنوانی اور ناقص طرز حکمرانی کے خاتمے کے لیے باقاعدہ ایکشن پلان جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ گورننس میں بہتری لانے کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں۔

واشنگٹن میں گفتگو کے دوران، وفاقی اسپتالوں کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی کمی سے متعلق سوال پر انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے استعمال پر وزارت توانائی پاکستان غور کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *