تہران (آئی این پی )ایرانی فوج کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی ائیرکرافٹ کیرِیئر کی آبنائے ہرمز کی طرف بڑھنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کیم طابق ایک بیان میں کمانڈر ان چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران نے دشمن سے نمٹنے کیلئے کروز میزائل اور لڑاکا ڈرون تعینات کردئیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ائیرکرافٹ کیریئر سمجھتا ہے کہ وہ خفیہ رہ سکنے والے ریڈار کی مدد سے آبنائے ہرمز تک پہنچ جائے گا۔ لیکن انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ ایران کا جواب “فائر” ہوگا۔
ایرانی فوج کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایرانی فوج خلیج فارس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایرانی سمندروں کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا۔
