ترک صدر کی اسرائیل پر حملے کی دھمکی، ایران و لبنان پر حملہ ترکیے پر حملہ تصور ہوگا

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو موجودہ دور کا ہٹلر قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو سخت نتائج کی وارننگ دے دی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اردوان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام رہے تو ترکیہ اسرائیل کو اس کی حد میں رکھنا جانتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبنان اور ایران پر حملہ ترکیے پر حملہ تصور ہوگا۔ جس طرح ترکیہ لیبیا اور کاراباخ میں عملی کردار ادا کر چکا ہے، اسی طرح ضرورت پڑنے پر اسرائیل کے خلاف بھی اقدام کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کے لیے طاقت اور اتحاد ناگزیر ہوگا۔

ترک صدر نے نیتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خونریزی اور نفرت میں اندھے ہو چکے ہیں، حتیٰ کہ جنگ بندی کے دوران بھی اسرائیل نے سینکڑوں بے گناہ لبنانی شہریوں کو نشانہ بنایا۔

اپنی تقریر میں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ تنازع میں ثالثی کا کردار ادا نہ کرتا تو ترکیہ اسرائیل کے خلاف مزید سخت اقدامات کر چکا ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *