اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 78 روپے فی لیٹر کمی سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق سوشل میڈیا اور بعض غیر مصدقہ پلیٹ فارمز پر پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم ان میں کوئی صداقت نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین باقاعدہ طریقہ کار کے تحت کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ متعلقہ اداروں کی سفارشات کے بعد کیا جاتا ہے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت میں 78 روپے فی لیٹر کمی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی غیر تصدیق شدہ خبروں پر یقین نہ کریں اور مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کوئی بھی تبدیلی باضابطہ اعلان کے ذریعے کی جاتی ہے۔
