پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 30 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 753 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *