اسلام آباد: پاکستانی عوام نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے لیے عالمی سطح پر نوبل امن انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ جنگ رکوانے کی کوششوں پر پاکستان کے پاسپورٹ کی رینکنگ کو بھی ٹاپ 50 ممالک میں شامل کیا جائے۔ صارفین نے مزید کہا کہ “آج ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہو رہا ہے” اور پاکستان عالمی سطح پر امن کا داعی بن کر ابھرا ہے۔
دوسری جانب بھارت نے اس تمام معاملے میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا، جس پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ عوامی ردعمل پاکستان کی ثالثی کی کاوشوں اور بین الاقوامی امن کے لیے کردار کو اجاگر کرتا ہے، جس نے ممکنہ عالمی تنازعہ کو کم کرنے میں نمایاں حصہ ڈالا ہے۔
