لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ( ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سیکریٹری جنرل کا عہدہ قبول کرنے سے انکارکردیا ، وہ حلقے کی سیاست اور کاروباری مصروفیات میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی حکومتی مصروفیات کے باعث پارٹی کے نئے سیکرٹری جنرل کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس اہم عہدے کے لیے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق نے معذرت کر لی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ احسن اقبال کی وفاق میں بطور وزیر منصوبہ بندی و ترقی بے پناہ مصروفیات کے باعث پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ تنظیم سازی کے لیے ایک ایسا متحرک رہنما لایا جائے جو اپنا پورا وقت پارٹی کو دے سکے۔اس سلسلے میں ن لیگ کی اعلی قیادت نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کی آفر کی تاہم ذرائع کا دعوی ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کی اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ، وہ حلقیکی سیاست اور کاروباری مصروفیات میں مصروف ہیں۔خواجہ سعد رفیق کے انکار کے بعد ن لیگ کی قیادت نے اب دیگر سینئر رہنماں کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی کسی ایسے تجربہ کار رہنما کا انتخاب کیا جائے گا جو ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو فعال کر سکے۔توقع ہے کہ اگلے چند روز میں نئے سیکرٹری جنرل کے نام کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔
خواجہ سعد رفیق نے سیکریٹری جنرل کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا
