اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کرد یا گیا،جس میں ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
تفصیل کے مطابق نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر ( این ڈی ایم اے)نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کردیا۔آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہوائوں، آندھی جھکڑ کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔5 اپریل تک خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے الرٹ میں کہا گیا مغربی ہوائوں کے باعث اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔پنجاب سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی، طوفان اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات،کالام،منگورہ، بٹگرام، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں،لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، گوجر خان، جہلم، چکوا ل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد،سیالکوٹ اورمنڈی بہاالدین میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں آندھی جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ناروال، سرگودھا،جھنگ، فیصل آباد،لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ،بورے والا، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپورمیں بھی بارش کا امکان ہے۔سندھ میں کراچی سمیت حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، جامشورو، دادو، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، گھوٹکی،نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، عمر کوٹ، تھرپارکر، میر پور خاص، ٹنڈو آلہ یاراور ٹنڈومحمد خان میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت،گھانچے، استور، دیامر،خرمنگ، شگر، غزر، نگر، مظفرآباد، باغ،راولاکوٹ، حویلی، پونچھ، کوٹلی، میر پور، بھمبر، اور وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب،لورالائی،ڈیرہ بگٹی، زیارت،قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی،نوشکی، خضدار، آواران، واشک، پنجگور، تربت، گوادراور لسبیلہ میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور تیز ہوا ں سمیت بارش متوقع ہے۔ملک بھر میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پہاڑی علاقوں میں برفباری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے، مسافر احتیاط کریں پہاڑی علاقو ں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔سیاح اور مسافر شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں، عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپپاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ سے بروقت معلومات حاصل کریں۔این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے
