تہران (آئی این پی) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کا بیان غلط اور بے بنیاد ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کرنے کے ٹرمپ کے بیانات غلط اور بے بنیاد ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے جنگ بندی کی خبروں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کسی عارضی وقفے نہیں بلکہ جنگ کے مکمل خاتمے کا خواہاں ہے۔
ایران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کا بیان غلط ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
