پی ایس ایل 11 ،سہیل تنویر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ مقرر

لاہور(آئی این پی )پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر کو نیا بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔سہیل تنویر کو وہاب ریاض کی جگہ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، وہ آج31 مارچ کو گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ جوائن کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے کہا ہے کہ سہیل تنویر کی موجودگی ٹیم کے بولرز کے لیے سیکھنے کا اچھا موقع ہو گی۔قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وہاب ریاض کو بولنگ کوچ مقرر کیا تھا تاہم پی سی بی نے ویمن سیٹ اپ سے وابستگی کی بنیاد پر ان کا این او سی منسوخ کر دیا تھا۔وہاب ریاض کے ساتھ ٹیم ڈائریکٹر سرفراز احمد کا بھی این او سی منسوخ ہوا تھا۔این او سی منسوخ ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز اور وہاب کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *