پی ایس ایل 11 ،گیند سے چھیڑ چھاڑ ، فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 11 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نیکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پراعلامیہ جاری کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق لاہور قلندرز کے فخرزمان کو لیول تھری جرم پرچارج کر دیا گیا، فخر نے پی ایس ایل کی پلئینگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کی۔پی سی بی کا کہناہے کہ یہ خلاف ورزی گیند کی حالت خراب کرنے کے حوالے سے ہے۔پی سی بی کے مطابق میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ڈسپلنری سماعت کی، فخر زمان نے اپنے اوپر لگے چارج سے انکار کیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے کیس کی مزید سماعت آئندہ 48 گھنٹوں میں ہوگی۔ میچ ریفری سماعت کے بعد فیصلہ سنائیں گے۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *