لاہور(آئی این پی ) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو جرمانہ کر دیا گیا ۔پی سی بی کے مطابق حسن علی کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔کراچی کنگز کے حسن علی نے 19 ویں اوور میں لاہور قلندرز کے حسیب اللہ کو آئوٹ کرنے کے بعد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔میچ ریفری نے حسن علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا۔ حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن علی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی۔ یہ خلاف ورزی میچ میں آوٹ کرنے کے بعد اکسانے کے لیے زبان استعمال کرنے ، ایکشن اور اشارے کرنے کے حوالے سے ہے۔
پی ایس ایل گیارہ، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر حسن علی پر جرمانہ عائد
