پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جسے 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر سستا کر کے نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ علاقائی کشیدگی کے باعث ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معاہدوں کے تحت حکومت کو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ منتقل کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے حتی الامکان عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا اثر کم رکھنے کی کوشش کی، اور امید ظاہر کی کہ علاقائی صورتحال بہتر ہونے پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *