غزہ کی بحالی کیلئے 71 ارب ڈالر سے زائد درکار ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

غزہ: اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی مشترکہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنگ سے متاثرہ غزہ کی مکمل تعمیرِ نو کے لیے تقریباً 71.4 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ یہ خطیر رقم گزشتہ 24 ماہ کے دوران ہونے والی تباہی کے ازالے کے لیے ضروری قرار دی گئی ہے۔

“غزہ ریپڈ ڈیمیج اینڈ نیڈز اسسمنٹ” رپورٹ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں انفراسٹرکچر، رہائشی عمارتوں اور بنیادی سہولیات کو پہنچنے والے وسیع نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کو دوبارہ قابلِ رہائش اور فعال بنانے کے لیے طویل مدتی اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ بحالی کا یہ عمل نہ صرف مالی وسائل بلکہ مربوط عالمی تعاون کا بھی متقاضی ہوگا، تاکہ متاثرہ علاقے میں معمولاتِ زندگی بحال کیے جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *