9 مئی مقدمات، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی جلا گھیرا کے پانچ مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے فواد چوہدری کی ایک دوزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 7 مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کرلئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *