ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ریاستی اداروں پر الزامات سے متعلق کیس میں عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

کیس کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی، جس دوران وزیراعلیٰ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ پیشی پر وزیراعلیٰ کو ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں کے خلاف الزامات عائد کرنے کا کیس زیرِ سماعت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *