سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے صارفین کے لیے اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سب میرین کیبل میں خرابی کی مرمت کے لیے مینٹیننس کا کام کیا جا رہا ہے، جو 14 اپریل سے شروع ہو کر 20 اپریل 2026 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کمپنی کے مطابق اس دوران صارفین کو خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا وقتی تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ یہ کام عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد نیٹ ورک کی بہتری اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران ممکنہ سست روی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے آن لائن کاموں کی منصوبہ بندی کریں، جبکہ کمپنی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *