تل ابیب میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، تمام جنگیں ختم کرنے کا مطالبہ

تل ابیب: تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نے تمام جنگیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے تل ابیب کی سڑکوں پر ریلی نکالی اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ احتجاج کے دوران شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “جنگ روکو” اور “نسل کشی بند کرو” جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور جنگی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اسرائیل کے سابق نائب چیف آف اسٹاف یائیر گولان نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو دباؤ کا شکار ہیں اور وہ خود بھی جانتے ہیں کہ جنگ کے مقاصد حاصل نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو فاتح ہوتا ہے اسے اپنی جیت بار بار ثابت کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

یائیر گولان نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو اقتدار سے ہٹا دیا جائے، کیونکہ موجودہ پالیسیوں نے ملک کو مزید تقسیم اور بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *