مذاکرات ہوں یا نہ ہوں، ہمیں فرق نہیں پڑتا: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ آگے کیا صورتحال بنتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کا امکان موجود ہے، تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی ڈیل نہ ہو سکے۔ ان کے مطابق مذاکرات کامیاب ہوں یا ناکام، انہیں اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کو پہلے ہی “مکمل شکست” دے چکا ہے اور یہ جنگ امریکا جیت چکا ہے۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بارودی سرنگوں کی موجودگی کا خدشہ ہے، تاہم امریکا کے پاس انہیں صاف کرنے کی جدید مشینری موجود ہے جو ہرمز میں صفائی کے عمل میں مصروف ہے۔

امریکی صدر نے چین کو بھی متنبہ کیا کہ اگر اس نے ایران کو ہتھیار فراہم کیے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *