راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آن لائن مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور وہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست رہے ہیں۔
گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے پس منظر میں عاصم منیر سے متعلق تلاش میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اور ان کے بارے میں معلومات بڑے پیمانے پر سرچ کی جا رہی ہیں۔
مزید برآں، رپورٹ کے مطابق سید عاصم منیر کی عالمی اور علاقائی سطح پر دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے متعلق سرچز میں بھی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خصوصاً ان کی پاکستان آمد اور سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے عوامی دلچسپی بڑھی ہے۔
