پاکستان میں فی تولہ سونا 7100 روپے سستا ،فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہوگیا

کراچی(آئی این پی ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھا 6 ہزار 87 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 71 ڈالر کمی کے بعد 4642 فی اونس کا ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *