کرچی(آئی این پی )ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے کہا ہے کہ موسمیاتی پیرامیٹرز مغربی ہوائوں کے سسٹم کے زیراثر بارشوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کررہے ہیں۔ ایک بیان میں انجم نذیر نے بتایا کہ اب تک کراچی میں اپریل میں سب سے زیادہ بارش 1985 میں ریکارڈ ہوئی، 2 اپریل 1985 کو کراچی میں 37 ملی میٹر بارش دیکھی گئی۔ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 6 سے 7 سال سے ملک میں موسمی پیٹرن بدل رہے ہیں، گزشتہ سال کراچی میں اپریل میں بارش نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر مغربی ہوائوں کے سسٹم کے اثرات ملک کے شمالی علاقے میں زائد رہتے تھے، کچھ موسمیاتی پیرامیٹرز مغربی ہوائوں کے سسٹم کے زیراثر بارشوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کررہے ہیں۔
موسمیاتی پیرامیٹرز مغربی ہوائوں کے زیراثر بارشوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کررہے ہیں، محکمہ موسمیات
