اسلام آباد(آئی این پی ) دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ اجرا کا آپریشن 4 روز بعد بحال کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق فنی خرابی کے باعث سعودیہ، یورپ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ آپریشن معطل تھا۔
ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا کے مطابق پاسپورٹ ہیڈ کوارٹر نے فنی خرابی کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔آپریشن بحال ہونے پر سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو مطلع کر دیا۔
