لاہور میں ماں نے اپنے 3 بچوں کو کیوں قتل کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور: لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کو عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے تین کمسن بچوں کو قتل کرنے کے بعد الزام سسرالی رشتہ داروں پر ڈالنے کی کوشش کی، تاہم تفتیش کے دوران اس کا مؤقف مشکوک ثابت ہوا اور حقیقت سامنے آ گئی۔

واقعے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزمہ کو پُراعتماد انداز میں بات کرتے دیکھا گیا، جہاں وہ دعویٰ کر رہی تھی کہ بچوں کو چھوڑ کر گھر سے باہر گئی تھی اور واپسی پر واقعہ پیش آیا، جبکہ اسے خود کچھ معلوم نہیں کہ قتل کیسے ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزمہ زیادہ دیر تک اپنا مؤقف برقرار نہ رکھ سکی اور بالآخر اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزمہ کے مطابق وہ اپنے شوہر رمضان سے علیحدگی کے بعد جھنگ کے رہائشی شہریار نامی شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی، تاہم بچے اس کے راستے میں رکاوٹ تھے۔

مزید یہ کہ کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) سے بھی اہم شواہد حاصل ہوئے ہیں، جبکہ ملزمہ متعلقہ شخص سے فون اور موبائل ایپ کے ذریعے رابطے میں تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *