کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہ رہے ہوں، شرمیلا فاروقی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہ رہے ہوں۔

حال ہی میں وہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے ان سے مختلف دلچسپ سوالات کیے۔ اس سیگمنٹ میں جملوں کی خالی جگہیں پُر کرنا شامل تھا۔

میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ “کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے ______؟” جس پر شرمیلا فاروقی نے چند لمحے غور کرنے کے بعد جواب دیا کہ “کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا۔”

ان کے اس جواب پر پروگرام میں موجود سابق کرکٹرز اور دیگر شرکاء نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا اور مسکرا اٹھے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے اپنی ذاتی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست تو چھوڑ سکتی ہیں، لیکن ڈرامے دیکھنا نہیں چھوڑ سکتیں کیونکہ انہیں ڈرامے دیکھنے کا بے حد شوق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *