الیکشن کمیشن نے چار سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کیسز کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

اسلام آباد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چار سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کیسز کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیسز کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے چار سیاسی جماعتوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے۔شاہ خاقان عباسی کی عوام پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 7 اپریل کو مقرر کی گئی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کو نوٹس جاری کردیا۔اس کے علاوہ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق استحکام پاکستان تحریک کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس پر مزید کارروائی ہوگی اور چاروں سیاسی جماعتوں کے خلاف کیسز کی سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *