کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہو کر 4,746 ڈالر پر آ گئی۔
عالمی رجحان کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نظر آئے، جہاں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 64 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 913 روپے ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔
