اسلام آباد (آئی این پی )چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا تبدیل جب کہ گریڈ 20 کے لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف نئے چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف حکومت پنجاب کے ماتحت فرائض انجام دے رہے تھے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سہیل اشرف اس سے قبل سیکرٹری کمیونیکیشن ورکس پنجاب تعینات تھے، اِس سے قبل وہ ڈی سی فیصل آباد اور منڈی بہائولدین بھی رہ چکے ہیں۔خیال رہے سہیل اشرف کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سے ہے۔
لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کو نیا چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا
