اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے۔
ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عباس عراقچی کی یہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، مشیر برائے قومی سلامتی جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی شریک تھے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، پاکستان میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی گزشتہ روز ایک مختصر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے، جہاں وہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
